قائد اعظم ٹرافی کرکٹ عمران فرحت نے پشاور کیخلاف ٹرپل سنچری داغ دی
اوپنر نے چوکوں کی نصف سنچری بھی بنائی،لاہورراوی کی اننگز512رنز پر ڈیکلیئرڈ۔
قائد اعظم ٹرافی میں لاہور راوی کے عمران فرحت نے پشاور کے خلاف شاندار ٹرپل سنچری داغ دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایل سی سی اے گرائونڈ پر میزبان راوی ٹیم نے6 وکٹ پر512 رنز بناکرمیچ پر گرفت مضبوط کر لی، دوسرے روز133 رنز کے ساتھ دوبارہ کریز پر آنے والے عمران فرحت نے308 رنز کی شاندار اننگز کے دوران چوکوں کی نصف سنچری بھی بنائی، وہ قومی ٹیم کو جوائن کرنے کیلیے آئندہ چند روز میں جنوبی افریقہ بھی جانے والے ہیں، عابد علی نے 63رنز جوڑے جبکہ علی زاہد52 رنز پر ناقابل شکست رہے،جواب میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پشاور نے ایک وکٹ پر12رنز بنائے تھے۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر کراچی بلوز نے پہلی اننگز میں8 وکٹ پر340 رنز بناکر میزبان کیخلاف 143 رنز کی برتری حاصل کرلی،خرم منظور نے 79،جاوید منظور نے76اور فخر زمان نے 73 رنز بنائے، نصراللہ خان نے3 اور شہزاد اعظم نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،قبل ازیں اسلام آباد نے8 وکٹ پر188 رنز سے پہلی اننگز شروع کی تاہم آخری 2کھلاڑی 9رنز کا ہی اضافہ کرسکے،پوری ٹیم197 رنز پر پویلین لوٹ گئی،اعظم حسین نے53 رنز دے کر6وکٹیں اپنے نام کیں۔
جبکہ طارق ہارون نے18 رنزکے عوض 3 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔آزاد کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم میں کراچی وائٹس نے دوسری اننگز میں 65 رنز پر 5 وکٹیں گنوا دیں، خالد لطیف نے34 رنز بنائے،سمیع اللہ نیازی اور اسد علی نے 2،2 کھلاڑی کوآئوٹ کیا،قبل ازیں فیصل آباد کی ٹیم 148 رنز بنا کر میدان بدر ہوئی،ذیشان آصف نے ناقابل شکست 54رنز جوڑے،عاطف مقبول نے5اور عدیل ملک نے4وکٹیں حاصل کیں،اس طرح کراچی وائٹس کو حریف کیخلاف 214 رنز کی برتری حاصل اور5 وکٹیں محفوظ ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے ایبٹ آباد کیخلاف شعیب مقصود کی سینچری کی بدولت3وکٹ پر233 رنز جوڑ لیے،شعیب107 اور نوید یاسین 49 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں، ملتان کو حریف کیخلاف149 رنز کی برتری اور7وکٹیں محفوظ ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور شالیمار نے حیدرآباد کے خلاف9وکٹ پر346 رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈکر دی،عثمان صلاح الدین نے101 رنز بنائے،عمران بٹ نے 59 ،عمر اکمل نے37اور وہاب ریاض نے31 رنز کا اضافہ کیا۔
ریحان ریاض نے 5 وکٹیں لیں، جواب میں دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے59 رنز بنانے والی ٹیم حیدرآباد کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 184رنز درکار ہیں،پنڈی اسٹیڈیم میں بہاولپور کو میزبان ٹیم کے خلاف اننگز کی شکست کا سامنا ہے،راولپنڈی نے 7وکٹ پر 404رنز بناکر پہلی اننگز ڈیکلیئرڈ کر دی،عمر امین نے124 اورعمر وحید نے77رنز اسکور کیے، جواب میں بہاولپور کی 159رنز پر4 وکٹیں گر گئیں،عثمان طارق 94 رنز کے ساتھ سنچری کی جانب گامزن ہیں،سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،بہاولپور کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے 245رنز درکار اور6 وکٹیں محفوظ ہیں۔