جسپریت بمراہ کی ”نو بال“ پر بھارتی ٹریفک پولیس کا دلچسپ اشتہار
ٹریفک پولیس کی جانب سے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے
بھارتی ٹریفک پولیس نے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں جسپریت بمرا کی نو بال پر ایک دلچسپ اشتہار بنایا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارتی بولر جسپریت بمراہ ابتدائی اوورز میں ہی پاکستانی اوپنر فخر زمان کو 3 کے انفرادی اسکور پر آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے لیکن ٹی وی امپائر نے ریویو کے بعد نوبال قرار دے دی تھی، فخر زمان نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے بھارتی بولرز کی خوب درگت بناتے ہوئے سنچری اسکور کی تھی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ فخر زمان کو فتح گر اننگز کھیلنے پر مین آف دی فائنل میچ قرار دیا گیا تھا۔
بھارت کو بمرا کی نوبال بہت مہنگی پڑی تھی اور اس پر بھارتی شائقین کی جانب سے شدید غم و غصہ بھی دیکھنے میں آیا تھا تاہم اب جے پور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے ایک منفرد اشتہار بنایا گیا ہے، تصویر کے ایک طرف گاڑیاں زیبرا کراسنگ پر بنی لائن سے پیچھے کھڑی ہیں جبکہ دوسری جانب جسپریت بمرا کی نوبال کرنے والی تصویر لگائی گئی ہے جس میں ان کا پاﺅں لائن سے آگے جا رہا ہے۔ تصویر کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے کہ "لائن مت کراس کریں، آپ کو معلوم ہی ہے کہ یہ کتنا مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔"
اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن علی کو چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا
ٹریفک پولیس کی جانب سے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ٹریفک پولیس لولی کھٹیار نے کہا کہ سرخ سگنل کی خلاف ورزی اور زیبرا کراسنگ سے آگے جانے کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں، یہی پیغام دلچسپ انداز میں عوام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔