کبھی سوچا نہ تھا بھارت جا کر سری دیوی کے ساتھ کام کا موقع ملے گا سجل علی
پاک بھارت کشیدگی کے باعث ممبئی جا کر تشہیری مہم میں شریک نہیں ہوسکتی، اداکارہ
ISLAMABAD:
اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔
ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سجل علی کی بالی ووڈ فلم''مام''7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ وہ ڈرامہ''او!رنگریزا'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
سجل نے بتایا کہ فلم مام کی تشہری مہم عروج پر ہے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت جا کر فلم کو پروموٹ نہیں کرسکتی لیکن یہاں سے ہر وقت رابطہ میں ہوں، ابھی تک بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے، امید کرتی ہوں کہ فلم کی ریلیز کے بعد بھی اچھے ریسپانس ملیں۔
واضح رہے کہ سجل علی فلم مام کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیوٹ کرنے کو تیار ہیں اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجینڈری اداکارہ سری دیوی ،سجل علی کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔اداکارہ سری دیوی فلم 'مام' کے ذریعے بالی ووڈ میں 5 سال بعد واپسی کررہی ہیں۔ اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔فلم مام میں ایک اور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی شامل ہیں جن کی بھی یہ پہلی فلم ہے اور وہ فلم میں سجل کے والد کے کردار میں نظر آئیں گے۔
سجل نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ انتہائی خوشگوار رہی اور بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا جو کہ میرے کیرئیر میں معاون ثابت ہوگا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ بالی ووڈ میں پہلی ہی فلم میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا، بونی کپور نے جب مجھے پہلی بار کال کیا تو مجھے لگا کوئی دوست مذاق کررہا ہے تاہم بعد میں احساس ہوا کہ نہیں یہ تو حقیقتاً بونی کپور ہیں، ان سے دبئی میں ملاقات ہوئی، انھوں نے میرا ڈرامہ''ننھی'' دیکھ کر مجھے فلم کی آفر کی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ شروع میں ڈری ہوئی تھی لیکن شوٹ کے پہلے دن تمام ڈر دور ہوگئے، انسان کو کام آتا ہو تو وہ کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہوجاتا ہے، کسی بھی نئے ماحول میں شروع میں ڈر محسوس ہوتا ہے لیکن آپ اپنے کام سے ان تمام خوف پر فتح حاصل کرسکتے ہیں۔
سجل کا کہناتھا کہ پاک بھارت میں اتنی مماثلت ہے کہ ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آپ پردیس میں ہیں یا انجان لوگوں کے ساتھ ہیں، یہ فلم میرے لیے صرف اس لیے خاص نہیں کہ یہ میری پہلی بالی ووڈ فلم ہے بلکہ یہ میری والدہ مرحوم کو بھی خراج عقیدت ہے اگر وہ ہوتی تو اس فلم کو دیکھ کر بے حد مسرت محسوس کرتیں۔اس فلم کی کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی شامل ہیں۔