شیری رحمن نے اپنے خلاف مقدمے کے سپریم کورٹ کے حکم کیخلاف اپیل دائر کر دی

امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی.

امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی. فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی کی اپیل دائرکردی ہے اور سابق اٹارنی جنرل مخدوم علی خان کو وکیل مقررکیا ہے۔


اپیل جمعے کو ایڈووکیٹ آن ریکارڈ ایم ایس خٹک کے ذریعے دائرکی گئی جس میں انھوں نے موقف اپنایا کہ ان کیخلاف توہین رسالت کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم صفائی کا موقع دیے بغیر جاری کیا گیا اس لیے عدالت اپنے اس حکم پر نظرثانی کرے۔
Load Next Story