بدین پانی کی قلت کیخلاف15 کلو میٹر طویل ریلی

ٹریکٹروں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار کسانوں کی شرکت،کراچی بدین شاہراہ پر دھرنا

ٹریکٹروں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار کسانوں کی شرکت،کراچی بدین شاہراہ پر دھرنا فائل فوٹو

بدین میں زراعت کے لیے پانی کی قلت کے خلاف 15کلو میٹر طویل احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ گراڑی سے گولارچی تک ریلی میں گراڑی، جھول، احمد راجو سمیت ساحلی پٹی کے سیکڑوں کسان شامل تھے جو ٹریکٹروں، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں میں سوار تھے۔


ریلی شہید فاضل راہو چوک پہنچی جہاں پر مظاہرین نے کراچی بدین شاہراہ پر3گھنٹے دھرنا دیا جب کہ شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی ٹریکٹر ٹرالیاں کھڑی کر کے ٹریفک معطل کر دی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ووٹوں سے منتخب ہو کر اسلام آباد کے اعلیٰ ایوانوں میں بیٹھنے والے آج انہیں پیاسا مار رہے ہیں اور نہروںکی صفائی کیلیے دیے گئے کروڑوں روپے بھی ہڑپ کر بیٹھے ہیں۔

ادھر ڈگری میں بھی نہری پانی کی قلت کیخلاف جسقم، عوامی تحریک اور آبادگاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کر میر پور خاص روڈ بلاک کر دیا جس سے 4گھنٹے ٹریفک معطل رہی، مسلم لغاری، علی شاہ اور دیگر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے کنگورو شاخ بند ہونے سے ان کی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جبکہ پینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں، انہوں نے پانی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔
Load Next Story