چین پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا
چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے باآسانی مستفید ہو سکتا ہے۔
چین مستقل پاکستانی شہریوں کو عوامی خدمات تک عام رسائی کے لیے پاکستانی شہریوں کو گرین کارڈ دے گا۔
چینی خبررساں ادارہ کی جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق چین کی وزارت عوامی تحفظ کی جانب سے بتایا گیا ہے پاکستانی شہریوں اور دیگر غیر ملکیوں کی جانب سے کافی تعداد میں شکایات موصول ہونے پر چین نے گرین اسمارٹ کارڈ کا قدم اٹھایا ہے۔اب تک اس اسکیم کی بدولت 10ہزار غیر ملکی چین کے مستقل رہائشی بن چکے ہیں۔
کارڈ کے حصول سے چین میں مستقل مقیم پاکستانی شہری ہر وہ عوامی خدمت جو کسی بھی چینی کو حاصل ہے سے باآسانی مستفید ہو سکتا ہے، اسمارٹ گرین کارڈ کی بدولت مالیاتی معاملات، تعلیم، صحت، رہائش، ملازمت، ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کے لیے بھی پاکستانی شہریوں کو چینی عوام جیسی سہولیات میسرہوں گی۔