قطر کا گھیراؤ نہیں صرف بائیکاٹ کیا گیا ہے سعودی عرب

اسلامی اتحادکسی کیخلاف نہیں،ایران اور قطر کا معاملہ مختلف ہے، مروان رضوان

اسلامی اتحادکسی کیخلاف نہیں،ایران اور قطر کا معاملہ مختلف ہے، مروان رضوان۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب نے کہاہے کہ قطر کاگھیراؤ نہیں صرف بائیکاٹ کیا، سعودی بائیکاٹ کی وجہ سے قطر میں کسی انسانی المیے کے جنم لینے کے خدشات درست نہیں۔


سعودی سفارتخانے کے ناظم الامور اور قائم مقام سفیر مروان رضوان نے سعودی سفارتخانے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب کی فضاسے کوئی بھی طیارہ گزرکرجاسکتا ہے اورخوراک سمیت کسی بھی قسم کا سامان لے جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی خلیجی ممالک ایک ہیں، ہماری منزل ایک ہے، قطر آج بھی اگر 2014کے معاہدے کی پاسداری کرے تو اس کے ساتھ تعلقات بہترہو سکتے ہیں۔

مروان رضوان نے کہا 34 ملکی اسلامی اتحاد دہشت گردی کے خلاف ہے کسی خاص ملک کے خلاف نہیں، ایران اورقطر کامعاملہ مختلف ہے،قطرکی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی مدد کی جارہی ہے تو دوسری جانب قطری میڈیا یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں فوجی اتحاد کے خلاف غلط رپورٹیں جاری کررہا ہے۔
Load Next Story