قبائل کو قومی دھارے میں لانے کے وعدے پورے کرینگے وزیراعظم
منتخب نمائندے ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں، گورنر خیبر پختونخوا، ا رکان پارلیمنٹ سے گفتگو
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی ضروریات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعظم ہائوس میں گورنر خیبرپختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وفاق قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے تمام وعدوں کی پاسداری کرے گا، فاٹا میں آبپاشی، جدید صحت ،تعلیمی نیٹ ورک اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جبکہ اے پی پی کے مطابق ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کے تمام مراحل میں عوامی نمائندوں کو سرگرمی سے شریک کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی پر براہ راست اثر ڈالنے والے منصوبوں کے لیے تمام ضروری فنڈز فراہم کرے گی۔منتخب نمائندے ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کریں، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ، دفاع کے وزیر مملکت سردار سلیم حیدر، ارکان قومی اسمبلی نتاشا دولتانہ، عارف عزیز شیخ، طارق شبیر مایو، چوہدری افتخار نذیر، سید عنایت علی شاہ، چوہدری تصدق مسعود خان، محمود حیات اور انجینئر عثمان تر کئی شامل تھے۔