کراچی میں پولیس چند روز کیلیے گشت بڑھائے رحمن ملک

علماکا قتل سازش ہے، ملک دشمن ایسے واقعات کو فرقہ واریت کا رنگ دینا چاہتے ہیں

علماکا قتل سازش ہے، ملک دشمن ایسے واقعات کو فرقہ واریت کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔ فوٹو: ثناء/فائل

وزیرداخلہ رحمن ملک نے کراچی میں پولیس اور رینجرز کو زیادہ چوکس رہنے اور دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کے سدباب کیلیے گشت بڑھانے پر زور دیا ہے۔

جمعہ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی پولیس کو آئندہ چند روز میں گشت بڑھانا چاہیے اور مشکوک افراد اور موٹر سائیکل سواروں پر باقاعدگی سے نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ جے یو آئی کے علماکا قتل ایک سازش ہے کیونکہ ملک دشمن اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے اس طرح کے واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔




انھوں نے مزید ہدایت کی کہ کراچی میں ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں گشت بڑھائیں۔ آن لائن کے مطابق وزیر داخلہ نے ہنگو میں نمازیوں پر بزدلانہ حملہ کی بھی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ ہنگو میں نمازیوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو اپنے بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلیے بے گناہ مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
Load Next Story