مقبوضہ کشمیر میں نمازیوں پر بھارتی پولیس کی فائرنگ سے 3 کشمیری شدید زخمی
واقعے کے بعد جامع مسجد کے پاس مشتعل کشمیریوں اور قابض افواج میں شدید جھڑپیں ہوئیں
ISLAMABAD:
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس افسر نے نمازجمعہ پڑھ کرآنے والے نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سری نگر کی جامع مسجد کے باہر پیش آیا جہاں بھارتی پولیس کا سادہ لباس افسر نماز جمعہ کے بعد مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کی تصاویر کھینچ رہا اور جاسوسی کررہا تھا۔
نمازیوں نے قریب جاکر ڈی ایس پی سے پوچھ گچھ کی اور اسے مسجد کے پاس سے جانے کو کہا تو اس نے پستول نکال کر نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نمازی شدید زخمی ہوگئے۔
ظلم وستم کے ستائے کشمیریوں نے اس دوران بھارتی پولیس افسر پر قابو پالیا اورہاتھا پائی کے دوران پولیس افسرجان سے ہاتھ دھوبیٹھا، واقعے کے بعد جامع مسجد کے پاس مشتعل کشمیریوں اور قابض افواج میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔
دوسری جانب کٹھ پتلی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مظالم کا شکار کشمیریوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ وہ بھارتی سیکورٹی فورسز کے ''صبر'' کو نہ آزمائیں۔