بارش و برفباری کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہونے کا امکان

منگل تک اسلام آبادسمیت اکثرعلاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف گریگی، محکمہ موسمیات

منگل تک اسلام آبادسمیت اکثرعلاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرف گریگی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

ملک کے مغربی علاقوں میںہفتے سے بارش اور برفباری کا باعث بننے والی ہوائیں داخل ہونگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ان ہواؤں کے زیر اثر اتوارسے منگل تک بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویژن ، گلگت ،بلتستان اورکشمیرمیں اکثر مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔




جنوبی پنجاب اور سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش اورمالاکنڈ اورہزارہ ڈویژنز سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے ۔گزشتہ روز ملک میں کم سے کم درجہ حرارت پارا چنار میں منفی دس جبکہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیاگیا ۔
Load Next Story