عید ٹرالی سجائیے مسرتوں کے تہوار پر لذتوں بھرے پکوان
اکثر روایتی کھانوں کے ساتھ خواتین کچھ نئے اور منفرد کھانوں کی تراکیب کی تلاش میں بھی رہتی ہیں۔
NEW DELHI:
عید سعید کے موقع پر خواتین کی اولین خواہش ہوتی ہے کہ لذیذ پکوان تیار کرکے اہل خانہ اور مہمانوں کی تواضع کی جائے۔ اس کے لیے اکثر روایتی کھانوں کے ساتھ خواتین کچھ نئے اور منفرد کھانوں کی تراکیب کی تلاش میں بھی رہتی ہیں۔ خصوصاً جب رشتے داروں یا سہیلیوں کی دعوت ہو تو کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی منفرد اور مزیدار ڈش بنائی جائے۔
ذیل میں درج تراکیب پیش خدمت ہیں، جو نہ صرف ذائقے میں لاجواب ہیں بلکہ کم وقت میں جھٹ پٹ پک جانے والی ڈشز ہیں، تاکہ عید کے موقع پر آپ کو باورچی خانے میں زیادہ وقت نہ گزارنا پڑے، تو پھر جلدی سے یہ پکوان پکاکر اپنی عید ٹرالی کو سجائیے۔ یقیناً اہل خانہ ہوں یا مہمان آپ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں گے۔
سویوں کی پڈنگ
اجزاء:
دودھ...آدھا کلو
سویاں...آدھا کپ
انڈے...دو عدد
چینی...آدھا کپ یا حسب ذائقہ
بادام ...دس عدد باریک کٹے ہوئے
پستہ...دس عدد باریک کٹے ہوئے
چھوٹی الائچی...پانچ عدد پیس لیں
کپ کیک...دو عدد
ونیلا ایسنس...چند قطرے
ترکیب:دودھ کو گرم کریں۔ جب ابال آنے لگے تو چینی اور سویاں ڈال کر چمچا چلائیں۔ چند منٹ پکا کر اتارلیں۔ ایک الگ پیالے میں انڈے اچھی طرح پھینٹ لیں۔ سویوں والا دودھ جب ٹھنڈا ہوجائے تو انڈے ملادیں ونیلا ایسنس اور کپ کیک چورا کرکے وہ بھی اچھی طرح ملادیں۔ پہلے سے گرم ہوئے اوون میں سویوں کی پڈنگ رکھ دیں۔ 180 ڈگری پر پکائیں۔ چند منٹوں بعد پڈنگ کے اوپر بادام پستہ الائچی چھڑک دیں۔ پڈنگ جم جائے تو نکال کر ٹھنڈی کرلیں۔ فریج میں ٹھنڈی کرنے کے لیے رکھ دیں۔ لذیذ سویوں کی پڈنگ تیار ہے۔
بادامی قورمہ
اجزا:
مرغی کا گوشت...ایک کلو
پیاز...ایک پاؤ باریک کاٹ لیں
ادرک لہسن پسا ہوا...ایک کھانے کا چمچا
گھی یا تیل...ایک کپ
دہی...ایک پاؤ
نمک...دو چائے کے چمچے یا حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی...دو کھانے کے چمچے یا حسب ذائقہ
پسا ہوا دھنیا...دو کھانے کے چمچے
لونگ...آٹھ سے دس عدد
ثابت کالی مرچ...آٹھ سے دس عدد
چھوٹی الائچی...آٹھ عدد پیس لیں
عرق کیوڑہ...چند قطرے
بادام...تیس سے پینتیس عدد یا حسب ذائقہ
ترکیب:گھی یا تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں اور پیاز سرخ ہوجائے تو نکال لیں پھر اسی تیل یا گھی میں پسا ہوا ادرک لہسن ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ چند لمحوں بعد پھر مرغی کا گوشت ڈال دیں اور تھوڑا بھونیں۔ پھر نمک، لال مرچ پستی ہوئی اور دھنیا پسا ہوا ڈال کر بھونیں۔ جب مسالے کی مہک ختم ہوجائے تو ایک کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھکن ڈھک کر رکھ دیں۔ دہی میں سرخ کی ہوئی پیاز ملاکر بلینڈر میں پیس لیں۔ جب گوشت گل جائے تو دہی میں کالی مرچ، لونگ، چھوٹی الائچی سب ملا کر دہی کا مکسچر مرغی کے گوشت میں ملادیں اور دم پر رکھ دیں۔ بادام کو گرم پانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں۔ چند منٹوں بعد بادام اور عرق کیوڑہ بھی سالن میں شامل کرکے دم پر رکھیں۔ چند منٹوں بعد لذیذ بادامی قورمہ تیار ہوجائے گا۔
سویوں کا ٹرائفل
اجزاء:
سویاں...ایک کپ
دودھ...ایک کلو
چینی...ایک کپ یا حسب ذائقہ
کسٹرڈ پاؤڈر...دو سے تین کھانے کے چمچے
کیک سلائس یا کپ کیک...دو عدد
آم...ایک عدد
کیلا...دو عدد
سیب...ایک عدد
بادام...آٹھ عدد باریک کٹے ہوئے
پستہ...آٹھ عدد باریک کٹے ہوئے
جیلی...ایک کپ جمی ہوئی
ترکیب:دودھ میں سویاں اور چینی ڈال کر پکالیں پھر کسٹرڈ پاؤڈر کو تھوڑے دودھ یا پانی میں گھول کر اس میں شامل کردیں۔ تھوڑا سا پکا کر اتارلیں۔ سویوں کا کسٹرڈ ٹھنڈا ہوجائے تو ایک پیالے میں کیک کا چورا کرکے ڈالیں۔ اس پر سویوں کا کسٹرڈ ڈالیں۔ پھر تمام پھل چھیل کر باریک کاٹ لیں، وہ ڈال دیں۔ اس پر بقایا بچا ہوا کسٹرڈ ڈال کر اوپر سے بادام پستہ چھڑکیں اور جیلی کے ٹکڑے کاٹ کر وہ سجا دیں۔ فریج میں ٹھنڈا کرکے پھر نوش فرمائیں۔
مرغ ہریالی پلاؤ
اجزاء:
مرغی کا گوشت...ایک کلو
چاول...ایک کلو
تیل...ایک سے ڈیڑھ کپ
پیاز...پانچ عدد درمیانی سائز
دہی...ایک پاؤ
ہرا دھنیا...ایک گڈی
چھوٹی ہر مرچ...تیس عدد یا حسب ذائقہ
نمک...حسب ذائقہ
ہلدی...آدھا سے ایک چائے کا چمچا
آلو...چار عدد
ترکیب:دو گھنٹے پہلے چاول بھگو دیں۔ تیل گرم کرکے باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک تلیں۔ پھر مرغی کا گوشت اور کٹے ہوئے آلو ڈال کر بھونیں۔ دہی میں ہرا دھنیا، ہر مرچ ملا کر پیس لیں اور مرغی میں ڈال دیں۔ ساتھ نمک اور ہلدی بھی ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔ جب مرغ اور آلو گل جائیں، مسالا بھن جائے تو اتنا پانی شامل کریں کہ چاول گلنے کے لیے کافی ہو۔ چاولوں میں نمک شامل کریں، چاول گل جائیں پانی سوکھ جائے۔ دم پر رکھ دیں۔ دم آجائے تو سلاد اور رائتے کے ساتھ نوش فرمائیں۔
عید کیک
اجزاء:
مکھن...سو گرام
چینی پسی ہوئی... ایک کپ
انڈے... دو عدد
میدہ ...ایک کپ
بیکنگ پاؤڈر ...ایک چائے کا چمچ بھر کر
وینلا اینس... ایک چائے کا چمچا
دودھ... آدھا کپ
چاکلیٹ... ایک کپ
کوکو پوڈر... دو سے تین کھانے کے چمچے
کریم... ایک پیکٹ
آئسسنگ شوگر...آدھا کپ یا حسب ذائقہ
ترکیب:اوون کو 180 ڈگری پر گرم رکھ دیں۔ پھر مکھن اور چینی کو اچھی طرح پھینٹیں، انڈوں کو الگ پیالے میں خوب پھینٹیں، پھر پھینٹتے ہوئے انڈے، مکھن اور چینی میں شامل کرکے پھینٹیں، میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور ایک سدے ڈیڑھ کھانے کا چمچے کوکو پاؤڈر ملاکر چھان لیں۔ تین دفعہ چھانیں پھر تھوڑا تھوڑا کرکے یہ میدہ انڈے، مکھن کے آمیزے میں لکڑے کے چمچ سے ملاتی جائیں۔ اچھی طرح ملائیں۔ آخر میں وینلا اینس اور دودھ شامل کریں۔ اچھی طرح ملاکر چکنائی لگے کیک کے سانچے میں ڈال کر اوون میں رکھ دیں۔ تقریباً تیس سے چالیس منٹ میں کیک تیار ہوگا۔ ٹوتھ پیک ڈال کر چیک کریں۔ اگر ٹوتھ پک صاف ہو تو اس کا مطلب ہے کیک تیار ہے۔ کیک کو نکال کر اچھی طرح ٹھنڈا کرلیں۔ ایک برتن میں پانی گرم کریں اس پر ایک پیالے میں چاکلیٹ رکھ کر پگھلالیں۔ تھوڑا سا چاکلیٹ ملاکر آئسنگ تیار کریں۔ اب یہ کریم کیک پر لگائیں اور بقیہ بچے ہوئے چاکلیٹ کو کدوکش کرلیں یا باریک کاٹ لیں اور وہ کیک کے اوپر چھڑک دیں۔ چند گھنٹوں کے لیے فریج یا فریزر میں رکھ دیں۔ عید کیک خود بھی کھائیں اور مہمانوں کو بھی کھلائیں۔
لذیذ کباب
اجزاء:
قیمہ...آدھا کلو
بیسن کا آٹا...دو کھانے کے چمچے
لال مرچ پسی ہوئی... دو چائے کے چمچے
گرم مصالحہ پسا ہوا...ایک چائے کا چمچے
انڈے... تین سے چار عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ...دو چائے کے چمچے
پسا ہوا زیرہ...ایک چائے کا چمچے
نمک...ایک چائے کا چمچے
دھنیا پسا ہوا...ایک چائے کا چمچے
ہرا دھنیا...آدھی گڈی
بریڈ کرمبز (توس کا چورا)...حسب ضرورت
تیل یا گھی... تلنے کے لیے۔
ترکیب:توس کو چورے اور انڈوں کے علاوہ بقیہ تمام اشیا قیمے میں ڈال کر اچھی طرح ملاکر فریج میں دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب ایک تھال میں تھوڑا توس کا چورا پھیلائیں۔ قیمے کی پالز بناکر اس توس کا چورے پر رکھ کر ہتھیلی کی مدد سے دباکر کباب کی شکل دیں۔ زیادہ موٹے کباب نہ بنائیں۔ دونوں طرف توس کا چورا اچھی طرح لگ جائے۔ پھر پھینٹتے ہوئے انڈوں میں ڈبوکر گرم تیل میں درمیانی آنچ پر تلیں، دونوں طرف سے سنہری رنگ ہوجائے تو نکال لیں۔ آنچ زیادہ تیز نہ ہو۔ ورنہ کباب اندر سے کچے رہ جائیں گے۔ لذیذ کباب چٹنی، کیچپ اور رائتے کے ساتھ پیش کریں۔
سویوں کی دودھ دلاری
اجزاء:
رنگ برنگی موٹی سویاں...ایک کپ
دودھ...ایک کلو
چینی...ایک کپ یا حسب ذائقہ
کارن فلور...آدھا کپ
کریم... ایک پیکٹ
چم چم... ایک پاؤ
بادام...پندرہ عدد باریک کٹے ہوئے
پستے...پندرہ عدد باریک کٹے ہوئے
جیلی دو رنگوں کی جمالیں۔
پائن ایپل (انناس) کے ٹکڑے آدھے سے ایک کپ۔
ترکیب:سویوں کو پانی میں ابالیں، سویاں گل جائیں تو چھان کر الگ رکھ لیں پھر دودھ میں چینی ڈال کر ملائیں۔ ایک ابال آجائے تو کارن فلور کو پانی یا دودھ میں ملاکر دودھ ڈال دیں اور پکائیں۔ کسٹرڈ کی طرح گاڑھا ہوجائے پک جائے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ پھر اس میں پھینٹی ہوئی کریم، ابلی ہوئی سویاں، تھوڑے چم چم ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ پھر ڈش میں ڈال کر اوپر سے بقایا بچے ہوئے چم چم، بادام، پستے انناس کے ٹکڑے اور جیلی کاٹ کر سجادیں۔ فریج میں ٹھنڈا کرلیں پیش کریں۔
اوپن بریڈ پاکٹس
اجزاء:
بریڈ سلائس (ڈبل روٹی کے سلائس)...آٹھ عدد
مرغی کا گوشت...ایک کپ
ادرک، لہسن...ایک چائے کا چمچ
نمک...حسب ذائقہ
لال مرچ پسی ہوئی...حسب ذائقہ
سرخ کھانے کا رنگ...ایک دو قطرے
لیموں کا رس...ایک کھانے کا چمچا
دہی... دو کھانے کے چمچے
آلو... دو سے تین عدد ابلے ہوئے
چاٹ مسالا...حسب ذائقہ
نوڈلز...آدھا کپ ابلی ہوئی
شملہ مرچ... ایک عدد باریک کٹی ہوئی
تیل...حسب ضرورت
مایونیز...2 سے 3 کھانے کے چمچے
ترکیب: ڈبل روٹی کے دو سلائس ایک دوسرے کے اوپر رکھ کر اچھی طرح بیلیں۔ خصوصاً کناروں کو اچھی طرح بیلیں پھر سلائس پر تیل لگائیں، ہلکا برش کی مدد سے لگائیں، گرم فرائی پین میں اس کو دھیمی سے درمیانی آنچ پر پکائیں۔ دونوں طرف سے سرخ ہوجائے تو نکال کر درمیان سے چھری سے کاٹ لیں۔
اب یہ دو بریڈ پاکٹس ہوجائیں گی۔ یہ کناروں سے جڑی ہوگی اور درمیان سے پاکٹ یا لفافے کی طرح ہوگی، اس میں احتیاط سے چھری سے کٹ لگائیں تو لفافے کی طرح ہوجائے گی۔ اس میں لذیذ آمیزہ بھریں اس کے لیے مرغی کے گوشت میں ادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، لیموں کا رس، سرخ کھانے کا رنگ، اور دہی ملاکر پکنے رکھ دیں۔ گل جائے تو موٹا ریشہ کرلیں آلو چھلکا اتار کر پیس لیں۔ اس میں نمک، لال مرچ، چاٹ مسالا ملاکر اس میں ابلی نوڈلز، ریشہ کی ہوئی مرغی اور باریک کٹا ہوا شملہ مرچ ملائیں۔ پھر اس میں مایونیز ملائیں۔ اس آمیزے کو اب بریڈ پاکٹس میں بھردیں۔ اوپر تھوڑا سا ٹماٹر کیچپ ڈال کر ایک پودینے کا پتا سجادیں۔ لذیذ اوپن بریڈ پاکٹس تیار ہیں۔