سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نا اہلی کیخلاف درخواست دائر کردی

کابینہ کے فیصلے کی وجہ سے خط لکھنے سے انکار کیا تھا اور ان کا یہ عمل وزیر اعظم کی حیثیت سے تھا،یوسف رضا گیلانی

کابینہ کے فیصلے کی وجہ سے خط لکھنے سے انکار کیا تھا اور ان کا یہ عمل وزیر اعظم کی حیثیت سے تھا،یوسف رضا گیلانی فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ میں اپنی نا اہلی کیخلاف درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دائر کرنے کے لئے یوسف رضاگیلانی خود سپریم کورٹ آئے ، واضح رہے این آر او کیس میں سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر26 اپریل 2012 کو سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم کو توہین عدالت کی سزا سنائی تھی ، جس میں یوسف رضا گیلانی کو 19 جون کو وزارت عظمیٰ اور 5 سال تک کسی عوامی عہدے کےلئے نا اہل قرار دیا گیا تھا۔


درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نےکہا ہےکہ انہوں نے پہلے بذریعہ ڈاک نظر ثانی کی درخواست بھیجی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کرمسترد کردیا تھا ، اس پر اعتراضات ختم کرکے خود درخواست جمع کرانے کے لئے سپریم کورٹ آیا ہوں،ان کاکہنا تھا کہ قانونی ماہرین سے رائے لینے کے بعدسپریم کورٹ میں اپنی نااہلی کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے کابینہ کے فیصلے کی وجہ سے خط لکھنے سے انکار کیا تھا اور ان کا یہ عمل وزیر اعظم کی حیثیت سے تھا۔

 
Load Next Story