لکی مروت سیکیورٹی فورسزکے کیمپ پرحملہ 13اہلکار شہید 12شدت پسند ہلاک
شدت پسندوں نے ایریگیشن کالونی میں ایک گھر میں بھی داخل ہو کر دھماکا کردیا جس سے گھر میں موجود 11 افراد جاں بحق ہو گئے
KARACHI:
سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے 12 دہشت گرد ہلاک جبکہ 13 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے دوسری جانب شدت پسندوں کے حملے میں 11 افراد بھی جاں بحق ہو ئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایریگیشن کالونی سرائے نورنگ میں واقع سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر رات گئے شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 13سیکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 12دہشت گردی بھی مارے گئے،ذرائع کے مطابق شدت پسندوں اورسیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، فورسز نے ہلاک دہشت گردوں میں سے 4 کی لاشیں قبضے میں لے لیں جن میں سے 2 نے خودکش جیکٹس پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 9 جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 جوان شہید ہوئے۔
دوسری جانب شدت پسندوں نے ایریگیشن کالونی میں ایک گھر میں بھی داخل ہو کر دھماکا کردیا جس سے گھر میں موجود 11 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا سربراہ، تین بیٹے، تین خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ تمام افراد کی لاشیں سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔