پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے والا ایک اور بھارتی مسلمان نوجوان گرفتار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرکی گئی وڈیو میں بھارت کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے، بھارتی پولیس

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئرکی گئی وڈیو میں بھارت کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے، بھارتی پولیس۔ فوٹو : فائل

جھاڑکھنڈ میں وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرنیوالے مسلمان نوجوان کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔


گرفتار نوجوان سمیر انصاری نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد وڈیو پیغام میں خوشی کا اظہارکیا تھا۔ جھاڑکھنڈ پولیس کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور وٹس ایپ گروپ میں شیئرکی گئی وڈیو میں بھارت کیخلاف جو زبان استعمال کی گئی وہ قابل قبول نہیں ہے، اس لیے سمیر انصاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکارکی عدم برداشت کا دائرہ سوشل میڈیا تک پھیل گیا ہے۔
Load Next Story