لاہورمیں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید 4 بچے جاں بحق تعداد19ہوگئی
لاہورکے چلڈرن اسپتال میں خسرہ کے سب سے زیادہ بچے داخل ہیں جبکہ سروسز،میو ،گنگا رام اسپتال میں بھی متاثرہ بچے داخل ہیں
خسرہ کی وبا کے باعث شہر کے مخلتف اسپتالوں میں زیرعلاج بچوں میں سے مزید 4بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد19ہوگئی ہے۔
خسرہ کے مرض میں مبتلا چلڈرن اسپتال میں 3 اورگنگا رام اسپتال میں ایک بچہ جاں بحق ہوا، پنجاب کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کےمزید 73 بچے داخل کئے گئے ہیں ، لاہورکے چلڈرن اسپتال میں خسرہ کے سب سے زیادہ بچے داخل ہیں جبکہ سروسز، میو اور گنگا رام اسپتال میں بھی خسرہ کی وبا سے متاثربچے داخل ہیں ۔
دوسری جانب فیصل آبادمیں خسرہ کا مرض تیزی سے پھیلنے کے بعد گھرگھر ویکسی نیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد بڑھنے پرصوبائی حکومت نے مرض کی روک تھام کے لئے تمام وسائل استعمال کرنے کا حکم دیا ہے۔