پاکستان ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ 2018 تک براہ راست رسائی کا مشن ناکام

آخری منٹ میں مندیپ سنگھ نے ٹیم کی طرف سے چھٹا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی

آخری منٹ میں مندیپ سنگھ نے ٹیم کی طرف سے چھٹا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی ۔ فوٹو : فائل

پاکستان ہاکی ٹیم کا ورلڈ کپ 2018 تک براہ راست رسائی کا مشن ناکام ہوگیا، بھارت نے گرین شرٹس کو ورلڈ ہاکی لیگ کے سیمی فائنل مقابلوں میں 6-1 سے ہرادیا


ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، 25 جون کو ایونٹ کے فائنل سمیت پوزیشنز میچز بھی ہوں گے۔ ہفتہ کو بھارت نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 6 گول سے عبرت ناک شکست دی۔ بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 8ویں منٹ میں ہی مندیپ سنگھ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، دوسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم انتہائی خطرناک موڈ میں دکھائی دی اور صرف 4 منٹ میں یکے بعد دیگرے 3 گول کر کے میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔

25ویں منٹ میں تلویندر سنگھ بھارتی ٹیم کی طرف سے دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئے، صرف 2 منٹ کے بعد مندیپ سنگھ نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اسکور0-3 کردیا، 28ویں منٹ میں رمن دیپ نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر چوتھا گول کر کے گرین شرٹس کے میچ میں واپسی پر کاری ضرب لگا دی۔ ہرمنپریت سنگھ نے میچ کے 36 منٹ میں گول کر کے اسکور0-5 کردیا، 41ویں منٹ میں اعجاز احمد پاکستان کی طرف سے پہلا گول کرنے میں کامیاب رہے۔ آخری منٹ میں مندیپ سنگھ نے ٹیم کی طرف سے چھٹا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔
Load Next Story