مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی ہڑتال مظاہرے یاسین ملک گرفتار
بھارت نے کشمیر کو مقتل بنا دیا، یاسین ملک، عید الفطر سے قبل نظر بند کشمیریوں کو رہا کیا جائے، حریت رہنما
مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت فورم کے چیئرمین میرواعظ عمرفاروق نے قابض انتظامیہ کی طرف سے جمعۃ الوداع کے موقع پر سری نگر میں کرفیو کے نفاذ اورجامع مسجد کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے اپنے بیانات میں کہاکہ ایک طرف امرناتھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے بھاری اخراجات اور خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف لوگوں کو جمعۃ الوداع کے موقع پر نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے کرفیو اور پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ حریت رہنماؤں نے عید الفطر سے قبل غیر قانونی طورپر نظربند تمام کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی ہے۔
بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو سری نگر میں ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ یاسین ملک نے گزشتہ روز چرارشریف میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر کو مقتل بنادیا ہے جہاں قابض فورسز معصوم لوگوں کا قتل عام کررہی ہیں۔ بھارتی پولیس نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں 5 افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیاہے۔ بھارتی فورسزکے ہاتھوں 3 نوجوانوں کی شہادت پرمسلسل تیسرے روز بھی ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ کئی علاقوں میں کشمیریوں نے مظاہرے کیے۔
کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت کے خلاف طلبا کے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرضلع شوپیاں کے تعلیمی ادارے بند رکھے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع پلوامہ میں پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک شہری کے قتل اور70 سے زائد کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں بھارتی فورسز کی پلوامہ ، بڈگام ، بانڈی پورہ اور دیگر علاقوں میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی بھی شدید مذمت کی۔
دوسری طرف ہفتے کو سری نگر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ایک گاڑی پر حملے میں سی آر پی ایف کا ایک افسر ہلاک اور 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سری نگر کے علاقے پانتہ چوک میں کیا گیا۔