بنگلادیش نے نئی ٹیسٹ ٹیموں کی آمد کو بگ تھری جیسی سازش قرار دے دیا
یہ بھی بگ تھری جیسی ہی ایک سازش ہے، سابق نائب صدر
آئی سی سی کی جانب سے افغانستان اور آئرلینڈ کو ٹیسٹ اور فل اسٹیٹس دیے جانے پر بنگلادیش کرکٹ نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بی سی بی کے ڈائریکٹر اور میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کھیل کو عالمی سطح پر وسعت دینے میں مدد ملے گی، بورڈ کے سابق نائب صدر احمد شہزاد العالم کا کہنا ہے کہ یہ بھی بگ تھری جیسی ہی ایک سازش ہے، پہلے وہ بنگلادیش کودوسرے درجے میں ڈالنے کی کوشش کرچکے اوراب یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے۔