عدنان صدیقی اور سجل علی کی فلم ’’ مام‘‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز

دونوں ٹریلرز میں انتہائی مہارت سے فلم کی کہانی سامنے لانے سے روکا گیا اور دیکھنے والوں کو متاثر بھی کیا ہے۔

دونوں ٹریلرز میں انتہائی مہارت سے فلم کی کہانی سامنے لانے سے روکا گیا اور دیکھنے والوں کو متاثر بھی کیا ہے۔ فوٹو: فائل

عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم مام کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔


پاکستانی اداکاروں عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم مام کا دوسرا ٹریلر منظرعام پر آ گیا۔ معروف بالی وڈ اداکارہ سری دیوی بھی اس فلم کا حصہ ہے اور یہ ٹریلر دیکھنے والوں کا سسپنس بڑھانے کیلیے کافی ہے ٗیہ دوسرا ٹریلر وہاں سے شروع ہوتا ہے جہاں پہلے کا اختتام ہوا، اگرچہ دونوں ٹریلرز میں انتہائی مہارت سے فلم کی کہانی سامنے لانے سے روکا گیا اور دیکھنے والوں کو متاثر بھی کیا ہے۔

 
Load Next Story