شہباز شریف کا جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان
وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم ایچ بہاولپور کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی
NOWSHERA/KOHAT:
وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے 20، 20 لاکھ اور زخمیوں کے لئے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سی ایم ایچ بہاولپور پہنچے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اور وہ خود ذاتی طور پر امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو زخمیوں کو دی جانے والی طبی امداد سے متعلق بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں آئل ٹینکرالٹنے سے 137 افراد جاں بحق
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے 20، 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے 10، 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جائے وقوع کا فضائی معائنہ بھی کیا۔