آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا عید سادگی سے منانے کا فیصلہ
پاک فوج دکھ کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے، آئی ایس پی آر
KARACHI:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور آئل ٹینکر حادثے میں جاں بحق افراد کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے فوج عید سادگی سے منائی گی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے موقع پر غمزدہ پاکستانیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سربراہ پاک فوج نے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے پوری قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم متحد ہوکر بہت جلد تمام چیلنجز پر قابو پائیں گے۔