فلپائن میں حکومت سے مذاکرات کے بعد داعش نے متعدد شہریوں کو رہا کر دیا
عسکریت پسندوں کا عیدالفطر کے موقع پر 8 گھنٹوں کی جنگ بندی کا اعلان
فلپائن کے شہر مراوی میں داعش نے حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد متعدد شہریوں کو رہا کر دیا تاہم کچھ دیر کی جنگ بندی کے بعد لڑائی دوبارہ شروع ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مراوی میں داعش سے منسلک عسکریت پسند تنظیم موتے گروپ نے عیدالفطر کے موقع پر 8 گھنٹوں کی خود ساختہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس دوران فلپائنی فوج کے ریٹائرڈ جنرل ڈکسن ہرموسی کی قیادت میں حکومتی وفد مراوی میں داخل ہوا اور انتہا پسند تنظیم کے رہنما عبداللہ موتے سے ملاقات کی، وفد میں 8 مسلمان رہنما بھی شامل تھے۔
حکام نے بتایا کہ بات چیت کے نتیجے میں داعش کے جنگجوؤں نے چند خواتین اور بچوں کو رہا کردیا، تاہم کچھ دیر کے وقفے کے بعد جھڑپیں دوبارہ چھڑ گئیں اور فلپائنی افواج نے جنگجوؤں کے ٹھکانے پر فضائی حملے شروع کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلپائن کے شہر ماراوی میں داعش کا اہم مقامات پر قبضہ، مارشل لاء نافذ
واضح رہے کہ داعش سے منسلک فلپائنی عسکری تنظیموں نے مئی کے اواخر میں سرکاری افواج کو پسپا کرکے مسلم اکثریتی شہر مراوی پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس جنگ میں اب تک ڈھائی لاکھ افراد بے گھر جبکہ 350 جنگجو اور 69 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔