شاہ رخ خان نے عید کیسے منائی
شارخ خان نے اپنے گھر منت کی بالکونی سے پرستاروں کوعید کی مبارک باد دی
بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار عید پر نہ صرف اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں گے بلکہ ان کے لیے کھانا بھی بنائیں گے۔
بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے مداحوں کا ہمیشہ خیال رکھتے ہیں، تہوار کوئی بھی ہو شاہ رخ خان ہمیشہ اپنے مداحوں کو مبارکباد دینا نہیں بھولتے، عید الفطر کے موقع پر بھی کنگ خان مداحوں کو نہ بھولے اور عید کی ڈھیڑوں مبارکباد دیں۔ کنگ خان کے گھر منت کے باہر ہمیشہ کی طرح عیدالفطر کے موقع پر بھی پرستاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو انہیں مبارک باد دینے جمع ہوئے تھے۔
شاہ رخ خان ہمیشہ کی طرح گھر کی بالکونی میں آئے اور مداحوں کو ہاتھ ہلاکر عید مبارک کہا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا کہ عید کے تہوار پر ہر ایک سے ملنا انتہائی مسرت کا باعث ہے، ہم پورا مہینہ عبادت کرتے ہیں اور آج کے دن نئے کپڑے پہنتے ہیں جب کہ آج میرے بچوں نے بھی کرتا پہنا ہے جس پر میں بہت خوش ہوں۔
شارخ خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ نے عید پر اپنے چھوٹے بیٹے ابراہم کو کیا عیدی دی اور اس تہوار کو کس طرح منانے کا پروگرام ہے تو شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میرے پاس ایک کھلونوں کا کمرہ ہے جو پورا کھلونوں سے بھرا ہوا ہے جو سب ابراہم کے ہیں کیوں کہ اس کے لئے ہر روز عید ہے جب کہ خوش قسمتی سے آج آریان اور سوہانا ممبئی میں ہیں لہذا ہم صرف بیٹھیں گے اور باتیں کریں گے، اس کے علاوہ آج میں عید اپنے بچوں کے لیے کھانا بناکر مناؤں گا، مجھے صرف پاستہ بنانا آتا ہے لہذا پاستہ اچھا بنانے کی کوشش کروں گا۔