ن لیگی رہنما وزیراعظم نوازشریف کی زبان بولتے ہیں چوہدری شجاعت
ہمارے دورکے برن یونٹ چالو ہوتے تواحمد پور شرقیہ سانحے میں اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں، سربراہ مسلم لیگ (ق)
مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نہال ہاشمی اور دوسرے (ن) لیگی رہنما جو بولتے ہیں وہ وزیراعظم نواز شریف کی آواز ہوتی ہے۔
گجرات میں نمازعید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سانحہ احمد پورشرقیہ کوسیاسی رنگ نہ دیا جائے جب کہ ہمارے دورکے بنائے گئے برن یونٹ چالو ہوتے تو احمد پور شرقیہ کےسانحےمیں اتنی جانیں ضائع نہ ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کومذاق بنانا جرم ہے جب کہ نہال ہاشمی اور دوسرے (ن) لیگی رہنما جو بولتے ہیں وہ وزیراعظم نواز شریف کی آواز ہوتی ہے جب کہ جےآئی ٹی چندروز میں رپورٹ پیش کردے گی۔