دشمن کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے آرمی چیف

بطور پاکستانی اور مسلمان ہم متحد ہیں دشمن کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جنرل قمر جاوید

آرمی چیف پارا چنار دھماکے اور بعد کی بعد کی صورت حال کا جائزہ لیں گے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی دہشت گردی کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف عید کا دوسرا روز پاراچنار میں گزارنا تھا جہاں وہ دھماکے اور بعد کی صورت حال کا جائزہ لیتے تاہم خراب موسم کے باعث آرمی چیف کا ہیلی کاپٹر پارا چنار کے لئے روانہ نہ ہو سکا ۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1738007153163398/"]


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن فرقہ وارانہ دہشت گردی کے ذریعے ہمیں نشانہ بنانا چاہتا ہے لیکن بحیثیت پاکستانی اور مسلمان ہم متحد ہیں، دشمن کو ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: آرمی چیف کا نشتراسپتال ملتان کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی جب کہ آرمی چیف نے بھی علمائے کرام کی تعریف کرتے ہوئے بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے پر زور دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی اور کوئٹہ کا دورہ بھی کریں گے۔
Load Next Story