کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
بارش ہوتے ہی شہر میں 400 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، محکمہ موسمیات
شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور گرد و نواح کے علاقے گزشتہ چند دن سے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے تاہم بدھ کی صبح سے ہی موسم ابر آلود تھا۔ سمندر سے چلنے والی ہوا بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت انتہائی زیادہ تھی اور دوپہر تک درجہ حرارت 37 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا لیکن شام میں شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے کراچی والوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑا دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : شدید بارشوں کی پیش گوئی
شہر میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 26 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 19.4، گلشن حدید میں 17.7، ناظم آباد میں 16.5 اور گلستان جوہر میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 4 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور میں 12 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہر میں 400 کے قریب فیڈر ٹرپ ہوئے تاہم بارش تھمتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل تیز کر دیا جائے گا جبکہ ایئرپورٹ اور دھابیجی اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری احتیاط برتیں، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 118 پر رابطہ کریں۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، لیاری اور ملیر کے نواحی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کر دیا وہیں سینکڑوں فیڈر ٹرپ کرنے سے شہر کا بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہو گیا، اس کے علاوہ سڑکوں پر پھسلن سے کئی ٹریفک حادثات بھی ہوئے ہیں تاہم ان حادثات میں کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔
شہر میں سب سے زیادہ بارش نارتھ کراچی میں 26 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ پر 19.4، گلشن حدید میں 17.7، ناظم آباد میں 16.5 اور گلستان جوہر میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر 4 ملی میٹر، پی اے ایف بیس مسرور میں 12 ملی میٹر اور ایئرپورٹ کے علاقے میں 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہر میں 400 کے قریب فیڈر ٹرپ ہوئے تاہم بارش تھمتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل تیز کر دیا جائے گا جبکہ ایئرپورٹ اور دھابیجی اسٹیشنز پر بجلی بحال ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری احتیاط برتیں، ٹوٹے ہوئے تاروں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر 118 پر رابطہ کریں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ مشرق سے داخل ہونے والے پری مون سون سسٹم کی وجہ سے شروع ہوا ہے جو جمعرات کی شام تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری ہونے کے بعد ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے تمام ضلعی عہدے داران اور حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔