ایف بی آر عید اور بارش کے باوجود شریف خاندان کا ریکارڈ جمع کرنے میں مصروف

لاہور میں ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر، ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس کھلے ہیں

ایف بی آر کی جانب سے جاری کئے گئے خصوصی سرکلر میں 28 جون کی چھٹی منسوخ کی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے حکم پر ایف بی آر کا عملہ عید کی چھٹی اور بارش کے باوجود شریف خاندان کا ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے ریکارڈ کی فراہمی کے لیے ایف بی آر کی عید کے تیسرے دن کی چھٹی منسوخ کردی تھی، جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق عید کے تیسرے روز ایف بی آر کے ملازمین دفاتر میں معمول کے مطابق کام کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاناما جے آئی ٹی کا عید کی چھٹیوں میں بھی کام جاری رکھنے کا فیصلہ


پاناما جے آئی ٹی کے حکم پر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پیئر یونٹ لاہور، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس ٹو لاہور کے دفاتر کا عملہ بارش کے باوجود مطلوبہ ریکارڈ مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن اور حسین کے بعد مریم نواز بھی جے آئی ٹی میں طلب

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف کے صاحب زادے حسن نواز کو تیسری مرتبہ، حسین نواز کو چھٹی مرتبہ اور مریم نواز کو پہلی بار طلب کر لیا ہے۔ جے آئی ٹی نے حسن نواز کو 3 جولائی، حسین نواز کو 4 اور مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا ہے۔
Load Next Story