کوئٹہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا آئی ایس پی آر

دہشت گردوں نے سبزل روڈ پر دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ آئی ایس پی آر

کالعدم قوم پرست مسلح تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالرسول نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیئے ہیں فوٹو: فائل

KARACHI:
ایف سی بلوچستان نے سبزل روڈ روڈ پر نصب دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ کے سبزل روڈ پر دہشت گردوں نے عید کی تقریبات کو نشانہ بنانے کے لئے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا تاہم ایف سی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنادیا۔


دوسری جانب کالعدم قوم پرست مسلح تنظیم کے اہم کمانڈر استاد عبدالرسول نے ساتھیوں سمیت ہتھیارڈال دیئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن سے ریاست کی رٹ مضبوط ہونے پرعبدالرسول کو ہتھیا ر ڈالنا پڑے، عبدالرسول پسنی، کولانچھ، دشت اور مند کے علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا تاہم اب اس کی جانب سے ہتھیار پھینکنے سے بلوچستان میں قیام امن میں مدد ملے گی۔

Load Next Story