سرائے نورنگ حملہ کھلی سفاکی ہے الطاف حسین
دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جدید آلات اور وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسز کے کیمپ اورایک گھر پر جدید ہتھیاروں اور بموں سے حملے کی سخت مذمت کی ہے اور دہشتگردوںکے حملے کے نتیجے میں متعددایف سی اہلکار، سیکیورٹی اہلکاروں سمیت بچوں اورخواتین کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔
ایک بیان میںالطاف حسین نے کہاکہ لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسزکے کیمپ اورگھرپرجدیدہتھیاروں سے حملے اوربم دھماکے سے اڑانے کے واقعات ملک کی سلامتی پرکھلاحملہ ہے اوراس میں ملوث سفاک دہشت گرداپنی دہشتگردکارروائیوںکے ذریعے ملک کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی پالیسی پر عمل پیراہے، دہشت گردوں نے فورسزکے کیمپ سمیت گھرکونشانہ بنا کر ثابت کردیاہے کہ یہ انسانیت سے مکمل طورپرعاری ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔
انھوں نے شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیاہے اورصدر مملکت آصف زرداری،وزیراعظم راجاپرویزاشرف اوروفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک سے مطالبہ کیاکہ لکی مروت سرائے نورنگ میں فورسزکے کیمپ اور گھر پر جدیدہتھیاروں اور بموں سے دہشت گردوں کے حملوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ،دہشت گردی کے خاتمے کیلیے جدید آلات اور وسائل استعمال میں لائے جائیں۔