پولیس سرجن کی تبدیلی شاہ زیب جتوئی قتل کیس سے متعلق چہ میگوئیاں
ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے حوالے سے رپورٹ دینے والے پولیس سرجن ڈاکٹرجلیل قادرکوان کے عہدے سے ہٹادیاگیا
حکومت سندھ کی ایک اعلی شخیصت کی ایما پرپولیس سرجن کراچی ڈاکٹرجلیل قادرکی اچانک تبدیلی ایک ایسے موقع پرکی گئی ہے جب 21جنوری کوپولیس سرجن کراچی ڈاکٹر جلیل قادرنے مشہورمقدمہ شاہ زیب قتل کیس کے پہلے طبی معائنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اوراب عدالت کے حکم پرشاہ زیب جتوئی کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کا حکم دیاگیا ہے۔
اس تبادلے کے بعدچہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیںکہ شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے حوالے سے رپورٹ دینے والے پولیس سرجن ڈاکٹرجلیل قادرکوان کے عہدے سے ہٹادیاگیااوران کی جگہ ڈاکٹر اسلم پیچوہوکو پولیس سرجن کراچی کے عہدے پر تقرری کے احکام جاری کردیے گئے، یہ احکام سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے براہ راست کیے گئے جس کی اطلاع صوبائی محکمہ صحت کو بھی نہیں دی گئی اور نہ ہی محکمہ کے جانب سے ان کی سمری بھیجی گئی۔
ڈاکٹر اسلم پیچوکی تقرری کیلیے صوبائی وزیرصحت کوبھی اعتماد میں نہیں لیاگیا،قواعد کے مطابق پولیس سرجن کراچی کی اسامی کیلیے فارنسنک میڈیسن کا ماہر ہونا لازمی ہوتا ہے،اس اسامی پرجنرل کیڈرڈاکٹرکی تعیناتی نہیںکی جاتی کیونکہ ماہر فارنسنک میڈیسن ہی پولیس سرجن کی اسامی پر تعینات کیاجاتا ہے تاکہ عدالتوں میں طبی معائنے کی تیکنیکی رپورٹس پیش کیا جاسکے۔
واضح رہے عدالت کے حکم پر تفتیشی ٹیم نے ملزم شاہ رخ جتوئی کا 21جنوری کوطبی معائنہ کیا گیاتھاجس میں کلینکل معائنہ پولیس سرجن ڈاکٹرجلیل قادر جبکہ ایکسرے کی رپورٹس سول اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر قمرخاں نے پیش کی تھی،پولیس سرجن ڈاکٹر جلیل قادر نے ماہر ریڈیالوجی ڈاکٹر قمرکی رپورٹ میں لکھا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر 17سے 18سال کے درمیان ہے جبکہ اس کا قد 5فٹ 9انچ اور وزن 70 کلو ہے۔