عدنان سمیع کے نئے روپ سے ان کے مداح حیران
یہ فلم میرے دل کے بہت قریب ہے ،عدنان سمیع
بھارتی گلوکار عدنان سمیع کے نئے انداز نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا اور انہوں نے یہ روپ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں انٹری کے لیے اپنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع بطور اداکار اپنی پہلی بالی ووڈ فلم میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک نیا روپ اختیار کرلیا ہے جس میں انہیں پگھڑی کے ساتھ لمبی زلفوں اور داڑھی مونچھوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
عدنان سمیع رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی نئی فلم ''افغان - ان سرچ آف اے ہوم'' میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے اور اس فلم میں وہ ایک موسیقار کا کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ایک مہاجر موسیقار کے گرد گھومتی ہے جو نامصائب حالات کی وجہ سے اپنے وطن سے ہجرت کرجاتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رادھیکا راؤ، ونے سپرو اور عدنان سمیع نے 2005 میں سلمان خان کی فلم لکی میں اکھٹے کام کیا تھا تاہم اس وقت عدنان سمیع نے ادکاری نہیں کی تھی بلکہ اس فلم کی موسیقی ترتیب دی تھی۔ عدنان سمیع اپنی فلم کے حوالے سے کہتے ہیں کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے کیوں کہ بالی ووڈ میں بطور اداکار اور بطور بھارتی شہری ان کی پہلی فلم ہے۔
یاد رہے کہ عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت کو ترک کرکے 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی۔