سری لنکن حکومت کی کرکٹرز کو فٹنس کے حوالے سے سخت وارننگ
3 ماہ کے اندر اپنی فٹنس بہتر بنائیں یا پھر کھیل سے باہر ہونے کے لیے تیار ہوجائیں، سری لنکن حکومت
ISLAMABAD:
سری لنکن حکومت نے اپنے کرکٹرز کو فٹنس کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کردی۔
سری لنکن حکومت نے اپنے کرکٹرز کو خبردار کیا ہے کہ یا تو وہ 3 ماہ کے اندر اپنی فٹنس بہتر بنائیں یا پھر کھیل سے باہر ہونے کے لیے تیار ہوجائیں۔
وزیر کھیل دیاسری جیاسیکرا کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بھی ایسا کرکٹر نہیں ہے جس کا فٹنس لیول تسلی بخش ہو ، اب چونکہ زمبابوے کے خلاف سیریز سر پر ہے اس لیے میں نے کھلاڑیوں کو استثنیٰ دے دیا ہے لیکن ساتھ میں ان کو خبردار کررہا ہوں کہ اگر وہ تین ماہ کے اندر اپنی فٹنس بہتر نہیں بنائیں گے تو انھیں ٹیم سے باہر کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے قبل بہت سے کرکٹرز کے مختلف فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کا انکشاف ہوا۔