ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے

رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق قائد ایم کیو ایم ٹیلیفونک خطاب نہیں کرسکیں گے۔ فوٹو: فائل


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سینے میں انفیکشن اور بخار کے باعث علیل ہوگئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے آج جنوبی پنجاب کے تنظیمی سیٹ اپ کے اعلان کے موقع پر کارکنان سے خطاب کرنا تھا لیکن اب ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق قائد ایم کیو ایم ٹیلیفونک خطاب نہیں کرسکیں گے، رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی جلد مکمل صحتیابی کے لئے عوام سے خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story