پیپلزپارٹی اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے
مسلم لیگ (ق) ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 75 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 120 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پا گئے ہیں، چوہدری پرویزالٰہی قومی اسمبلی کے تین اور ایک صوبائی حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لئے ہونے والے مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ق) نے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دیدی ہے۔
مسلم لیگ (ق) ملک بھر سے قومی اسمبلی کی 75 جبکہ پنجاب اسمبلی کی 120 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی دیگر حلقوں میں پیپلزپارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت امیدوار سامنے لائے جائیں گے, چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کو گجرات اور لاہور سے الیکشن لڑانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔