سابق چیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر محمد امجد جے آئی ٹی میں پیش

جنرل (ر) امجد نے جے آئی ٹی کو حدیبیہ پیپز ملز کی تحقیقات کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا

جنرل ریٹائرڈ امجد نیب کے پہلے چیئرمین تھے اور انہوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی تحقیقات کی تھیں۔ فوٹو: فائل

نیب کے سابق چیرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ۔


نیب کے پہلے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد پاناما معاملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے بطور گواہ پیش ہوئے۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس پوچھ گچھ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد امجد نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور حدیبیہ پیپر ملز سے متعلق ان کے دور میں تحقیقات سے متعلق سوالوں کے جواب دیئے ۔ اس موقع پر انہوں نے جے آئی ٹی کو اس معاملے کے حوالے سے دستاویزی شواہد سے بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں دو جولائی سے نواز شریف کے اہل خانہ کی پیشیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ وزیر اعظم کے کزن طارق شفیع کو 2، حسن 3، حسین 4 جبکہ مریم نواز کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story