دھرنا ختم نہ کرتا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا ڈاکٹر طاہرالقادری
سیاسی عمل اور جمہوریت کے نام پر لٹیروں کو دوبارہ قوم پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی ملک میں انتخابات کا التوا نہیں چاہتے اگر دھرنا ختم نہ کرتے تو 5 منٹ میں ملک میں مارشل لاء لگ جاتا۔
لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے صدر دفتر میں پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے اعلان کیا کہ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی صدارت چھوڑ دی ہے اب ان کی جگہ ڈاکٹر رحیق عباسی جماعت کے صدر ہوں گے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک میں جن چوروں اور لٹیروں کو جیلوں میں ہونا چاہئے وہ اسمبلیوں میں موجود ہیں اور گزشتہ 65 برسوں سے باری باری اقتدار کے آکر ملک کو لوٹ رہے ہیں لیکن اب سیاسی عمل اور جمہوریت کے نام پر ان لٹیروں کو دوبارہ قوم پر مسلط نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد نےمزید کہا کہ آئندہ عام انتخابات ملک کو توڑنے کیلئے نہیں بلکہ ریاست کو لٹیروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے ہوں گے، جس میں حصہ لینے کے حوالے سے ملک گیر سطح پر سروے کرایا جائے گا اسی کی روشنی میں پارٹی انتخابات لڑنے کا فیصلہ کرے گی۔