نانگا پربت سے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ

لاپتہ ہونے والے کوہ پیما البیرٹو سیرائن کا تعلق اسپین جبکہ ماریانو گلسین کا ارجنٹائن سے ہے

ناننگا پربت کو دنیا کی مشکل ترین چوٹی ہونے کی وجہ سے قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔ فوٹو رائٹرز/فائل

KARACHI:
دیامیر میں دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش کرنے والے دو غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہوگئے۔

حکام کے مطابق البیرٹو سیرائن کا تعلق اسپین اور ماریانو گلسین کا ارجنٹائن سے ہے۔ یہ دونوں کوہ پیما اس 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے، جس نے دنیا کی نویں بڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے کے لیے اپنے سفر کا آغاز گزشتہ ماہ کیا تھا۔ ٹیم کے باقی ارکان بخیریت واپس بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم دونوں کوہ پیما لاپتہ ہیں، دونوں سے ٹیم کا آخری مرتبہ رابطہ ایک ہفتے قبل ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: نانگا پربت سرکرنے والی رومانیہ کی کوہ پیما ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی


الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں نے دونوں کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام شروع کردیا ہے تاہم موسم شدید خراب ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ دوسری جانب شدید خراب موسم اور کھانے کے بغیر ان کا زندہ رہنا انتہائی مشکل ہوگا۔

واضح رہے کہ نانگا پربت کو دنیا کی مشکل ترین چوٹی ہونے کی وجہ سے قاتل پہاڑ کہا جاتا ہے۔ اس پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش میں اب تک متعدد کوہ پیما اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ نانگا پربت؛ غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث 3 دہشت گرد اڈیالہ جیل منتقل
Load Next Story