انتالیا اوپن اعصام الحق کی ڈبلز سیمی فائنل میں رسائی

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کا مقابلہ کروشیا کے نکولا میکٹک اور اسرائیل کے جوناتھن ایرلک سے ہوگا۔

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر کا مقابلہ کروشیا کے نکولا میکٹک اور اسرائیل کے جوناتھن ایرلک سے ہوگا۔ ۔ فوٹو : فائل

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق انتالیا اوپن کے ڈبلز سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں اپنے سویڈش پارٹنر رابرٹ لنسٹیڈ کے ہمراہ امریکہ کے نکولس مونرو اور نیوزی لینڈ کے آرٹم سیٹک کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کیا۔


پہلے سیٹ میں3-6 سے شکست کے بعد اعصام اور ان کے پارٹنر نے شاندار کم بیک کیا اور دوسرا سیٹ اعصاب شکن مقابلہ کے بعد 7-6(7-4) سے اپنے نام کیا اور تیسرے سیٹ میں بھی10-7 سے فتح پاتے ہوئے فائنل فور میں جگہ بنائی۔

اس سے قبل پہلے راﺅنڈ میں انہوں نے اطالوی پاﺅلو لورنزی اور برازیل کے ریگرو دوترا سلوا کی جوڑی کو 6-3 اور 7-6سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔

سیمی فائنل میں اعصام الحق اور سویڈش پارٹنر رابرٹ لنسٹیڈ کا مقابلہ کروشیا کے نکولا میکٹک اور اسرائیل کے جوناتھن ایرلک سے ہوگا۔
Load Next Story