چیمپئنزٹرافی میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے فخر زمان

سعید انور کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں لیکن وکٹ پر جاکر اپنے نیچرل انداز کو اپناتا ہوں، قومی اوپنر

سعید انور کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں لیکن وکٹ پر جاکر اپنے نیچرل انداز کو اپناتا ہوں، قومی اوپنر - فوٹو: ایکسپریس

چیمپئنزٹرافی میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر ہے جب کہ کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی توقعات پر پورا اتروں۔

چیمپئنز ٹرافی میں شاندار سینچری جڑ کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرنے والے نوجوان بیٹسمین فخر زمان نے کراچی میں ایکسپریس نیوز کے دفتر کا دورہ کیا، اس موقع پر خصوصی بات کرتے ہوئے چیمپئن اوپنر کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا ملنے والی کامیابی اور اس کے بعد ملنے والی عزت اور شہرت پر اللہ کا شکر گزار ہوںِ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت اور پزیرائی پر بہت مسرور ہوں جب کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل میں سینچری اسکور کرکے اپنے ملک کو فتح سے ہمکنار کرانے میں اپنا کرادا ادا کیا۔




فخر زمان کا کہنا تھا کہ فائنل میں اہم موقعہ پر 3 رنز پر جسپریت بمرا کی گیند پر آؤٹ ہونے پر بہت افسردہ ہوگیا تھا مگر امپائر نے مجھے وکٹ پر رکنے کا اشارہ کرکے نو بال کے حوالے سے فیصلے کا انتظار کرنے کو کہا، یہ وقت مجھے پر بہت کھٹن رہا، اس دوران میں نے دل میں ٹھان لی کہ اگر نئی زندگی ملی تو پاکستان کے لیے یاد گار اننگ کھیلوں گا، قسمت مہربان ہوئی اور وہ نو بال ہوگئی جس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اوراسٹروکس لگتے چلے گئے جو میری سینچری مکمل ہونے پر رکے۔

نوجوان اوپنر نے کپتان سرفراز احمد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ میں ان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی نے میرے عزم اور اعتماد کو تقویت دی جب کہ عوام کی جانب سے ملنے والی عزت و تکریم میرے لیے اثاثہ کی مانند ہے اور میری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں بھی توقعات پر پورا اتروں۔ ایک سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ پاکستان ٹیم کے سابق بیٹسمین سعید انور کے اسٹائل سے بہت متاثر ہوں لیکن میں وکٹ پر جاکر اپنے نیچرل انداز کو اپناتا ہوں۔

پاکستان نیوی سے تعلق پر فخر زمان نے کہا کہ مجھے اس بات پر بہت فخر ہے اور دوران ملازمت مجھے کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرکے میری صلاحیتوں کو سامنے لانے پر میں نیوی کا شکر گزار ہوں جب کہ کوچ اعظم خان نے میری خصوصی رہنمائی کی اور کوئٹہ گلیڈیٹر کے ندیم عمر نے بھی ابتدائی دور میں میری بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
Load Next Story