جان میکینرو سرینا ولیمز کے بارے میں اپنے تبصرے پر شرمندہ

ریمارکس پر انھیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا

ریمارکس پر انھیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا : فوٹو :اےایف پی/فائل

سابق ٹینس اسٹار جان میکینرو نے سرینا ولیمز کے بارے میں اپنے تبصرے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔


وہ ان دنوں بطورکمنٹیٹرکام کرتے ہیں، انھوں نے ایک پروگرام میں کہا تھا کہ سرینا ولیمز بہترین خاتون ٹینس پلیئر ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ صرف خاتون ہی کیوں تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ مینز سرکٹ میں ہوتیں تو شاید عالمی درجہ بندی میں ان کا 700 واں نمبر ہوتا۔ ان ریمارکس پر انھیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ خود سرینا ولیمز نے بھی انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سر میں آپ کا احترام کرتی ہوں مگر آپ مجھے اپنے بیانات سے باہر رکھیں جو حقائق پر مبنی نہیں ہیں، ویسے بھی میں ان دنوں ماں بننے کے مرحلے میں ہوں۔
Load Next Story