نئی دہلی میں سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے پر نوجوان قتل

نوجوان کو بلا مارنے والے دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس

نوجوان لڑکے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا

دہلی میں کم عمر لڑکوں نے سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے شخص کو ہی بیٹ مارمار کر قتل کرڈالا۔


یہ واقعہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرایک 22 سالہ شخص اپنی آنٹی کے گھر جارہا تھا کہ اس کو زور سے گیند لگی جس سے وہ غصے میں آگیا اورایک لڑکے کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان پر چلایا کہ وہ کسی گراؤنڈ میں جاکر کھیلیں۔

لوگوں نے اس وقت تو بیچ بچاؤ کرادیا مگر جب وہ نوجوان آنٹی کے گھر سے واپس لوٹنے لگا تو دو لڑکوں نے بیٹ کے ساتھ اس پر حملہ کردیا، اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا، دونوں لڑکوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔
Load Next Story