سینیٹ میں پی پی کی اکثریت بابر اعوان کے استعفے کے بعد ختم

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر مشاورت شروع کر دی

مسلم لیگ(ن)کے اراکین کی تعداد26سے بڑھ کر27،پیپلزپارٹی کی26رہ جائے گی فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونیوالے سینیٹر بابر اعوان کے استعفے کے بعد ان کی نشست پر ہونیوالے انتخاب کے نتیجے میں ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ختم ہو کر مسلم لیگ(ن) کو مل جائیگی۔


ذرائع کے مطابق بابر اعوان کے استعفے کے بعد پنجاب کی جنرل سیٹ پر اب مسلم لیگ(ن)کاسینیٹر واضح برتری سے منتخب ہو جائیگا جس سے سینٹ میں مسلم لیگ(ن)کے اراکین کی تعداد 26 سے بڑھ کر27 جبکہ پیپلزپارٹی کے ممبران27 سے کم ہو کر 26 رہ جائیںگے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے سینیٹ کی خالی ہونیوالی نشست پر مشاورت شروع کر دی۔ ایوان بالا میں مسلم لیگ(ن)کے اراکین کی تعداد26سے بڑھ کر27ہو جائے گی جبکہ پیپلزپارٹی کے ممبران27سے کم ہو کر26رہ جائیں گے۔
Load Next Story