سلمان چھوٹا اور میں بڑا دبنگ ہوں سنجے دت

خود کو فٹ رکھنے کے لیے صبح وشام ورزش کرتا ہوں ، سنجے دت

سنجے دت اپنی نئی آنے والی فلم ضلع غازی آباد میں پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں ایکشن فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار سنجے دت کہتے ہیں کہ سلمان خان چھوٹا اور میں بڑا دبنگ ہوں۔


سنجے دت ان دنوں ہدایت کار کنال آنند کی فلم ضلع غازی آباد کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ سنجے دت اس فلم میں ایک انتہائی سنجیدہ طبع پولیس افسر کا کردار اداکر رہے ہیں۔ابتدامیں سنجے دت اس فلم میں کام کرنے پر سنجے دت کو تحفظات تھے تاہم فلم کا سیکوئل دیکھنے کے بعد وہ اس فلم میں کام کرنے کے لیے راضی ہوئے۔

سنجے دت سے جب پوچھا گیا کہ فلم ضلع غازی آباد اور سلمان خان کی دبنگ سیریز میں کافی مماثلت نظر آتی ہے جب کہ فلم دبنگ کی وجہ سے سلمان خان کو دبنگ خان کا لقب دیا گیا تو اس پر سنجے دت نے کہا کہ سلمان چھوٹا دبنگ ہے اور میں بڑا دبنگ ہوں۔ایکشن رول کے لیے فٹ رہنے کے سوال پر سنجے دت نے کہا کہ میں خود کو فٹ رکھنے کے لیے صبح وشام ایک ایک گھنٹہ ورزش کرتا ہوں اور یہی چیز مجھے فٹ رکھتی ہے۔
Load Next Story