شریفوں کو بچانے کیلیے ریکارڈ میں ردوبدل انصاف کی راہ میں سوچی سمجھی مداخلت ہے عمران خان

سرکاری دستاویزات میں تبدیلی کے ذمہ داروں کو جیل میں ہونا چاہیے، عمران خان

اگر رپورٹس درست ہیں تو یہ فراہمی انصاف کی راہ میں سوچی سمجحی مداخلت ہے، عمران خان: فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ شریفوں کوبچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آرہی ہیں۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شریفوں کو بچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آ رہی ہیں اوراگررپورٹس درست ہیں تویہ فراہمی انصاف کی راہ میں سوچی سمجھی مداخلت ہے۔ اس جرم میں ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے۔

Load Next Story