نوازشریف کی حکومت مسلسل انتقام اورسازشوں کی زد میں ہے سعد رفیق

جانبدارانہ اور یکطرفہ احتساب کی ڈگڈگی بجانے والے ملک کو دلدلی راستے پرڈال سکتے ہیں، سعد رفیق

 ہمیں پاکستان کی خدمت سے روکنے کے لئے بارباراڑنگے دیے گئے، سعد رفیق: فوٹو: فائل

KARACHI:
وفاقی وزیرسعد رفیق کا کہنا ہے کہ منتخب جمہوری حکومتوں کو کبھی تسلسل سے کام کرنے نہیں دیا گیا اور نوازشریف کی حکومت مسلسل انتقام اورسازشوں کی زد میں ہے۔

وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہنا تھا کہ نوازشریف کی حکومت مسلسل انتقام، نفرت، تعصب اورسازشوں کی زد میں ہے اوراس نفرت، تعصب اورانتقام کا نقصان نواز شریف سے کہیں زیادہ پاکستان کو پہنچ رہا ہے، ہمیں پاکستان کی خدمت سے روکنے کے لئے بارباراڑنگے دیے گئے لیکن کٹھ پُتلیاں جلد بے نقاب ہوں گی۔




وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ منتخب جمہوری حکومتوں کو کبھی تسلسل سے کام کرنے نہیں دیا گیا، بعض بیرونی طاقتیں خاکم بدھن پاکستان کوشام اورمصربنانا چاہتی ہیں جبکہ التحریراسکوائرکی مثالیں دینے والے مصر کے حشرسے ہی سبق سیکھ لیں۔



وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ پارسائی کے زعم میں مبتلا لوگوں کی رائے باہی پھیلا سکتی ہے، جانبدارانہ اور یک طرفہ احتساب کی ڈگڈگی بجانے والے ملک کو دلدلی راستے پر ڈال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف، مسلم لیگ ن اورجمہوری نظام کے بارے میں نفرت، تعصب اورانتقام کی سوچ کے حامل لوگ اپنے رویوں، اقدامات اور اُس کے نتائج پراچھی طرح غورکرلیں۔

Load Next Story