کوٹری میں آٹے کا بحران50 روپے کلو فروخت ہونے لگا
عوام سے روٹی بھی چھینی جارہی ہیں، شہریوں کا قیمت کم کرنے کا مطالبہ
کوٹری میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، کوٹری اور اس کے قرب و جوار کے علاقوں میں آٹا 45 سے50 روپے کلو فروخت ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹری و اس کے قریبی علاقوںمیں آٹا نایاب ہونے لگا اور دکان دار اپنی من مانی کرتے ہوئے غریب شہریوں کو آٹا 45 سے 50 روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔
دکان داروں کا کہنا ہے کہ فلور مالکان ہمیں مہنگا آٹا دے رہے ہیں تو ہمیں بھی مہنگا فروخت کرنا پڑ رہا ہے جبکہ فلور مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں گندم کوٹے کے تحت نہیں دی جارہی، باہر سے مہنگے داموں گندم خریدنی پڑ رہی ہیں، جس کے باعث وہ مجبور ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آٹے کی قیمت کم کرے اور آٹے کے مصنوعی بحران کوختم کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ غریب شہریوں کو دو وقت کی روٹی مل سکے۔