وقار یونس کی ویمنز ورلڈ کپ 30 اوورز تک محدود کرنے کی تجویز

میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کرکٹ کے لیے 50 اوورز کافی زیادہ ہیں، وقار یونس

میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کرکٹ کے لیے 50 اوورز کافی زیادہ ہیں، وقار یونس۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق سپیڈ اسٹار وقار یونس نے آئی سی سی کو تجویز دی ہے کہ ویمنز ورلڈ کپ کو 30 اوورز تک محدود کر دیا جائے۔

ٹوئٹر پر آئی سی سی کے نام ایک پیغام میں سابق قومی کپتان نے کہا کہ خواتین کے لیے 30 اوورز کے ورلڈ کپ کے بارے میں کیا خیال ہے۔




وقار یونس کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ٹینس میں خواتین کے لیے 5 کے بجائے 3 سیٹ ہوتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ خواتین کرکٹ کے لیے 50 اوورز کافی زیادہ ہیں۔
Load Next Story