اینٹی کرپشن ٹریبیونل سربراہ کی اہلیت کےخلاف خالد لطیف کی درخواست مسترد

کرکٹر کی جانب سے جسٹس (ر) اصغر حیدر پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے، سربراہ پینل جسٹس (ر) فضل میراں چوہان

خالد لطیف نے ڈسپلنری پینل میں ٹریبیونل کے سربراہ کی اہلیت کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر خالد لطیف کی جانب سے اینٹی کرپشن ٹریبیونل کے سربراہ کی اہلیت کے خلاف درخواست ڈسپلنری پینل نے مسترد کردی۔

اینٹی کرپشن ٹریبیونل سربراہ کی اہلیت کےخلاف خالد لطیف کی درخواست پر پینل کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کرکٹر کی جانب سے جسٹس (ر) اصغر حیدر پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے، قوانین کے مطابق وہ کیس کی سماعت کرنے کے مجاز ہیں اور کر سکتے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کا پی سی بی پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام

واضح رہے کہ خالد لطیف نے ڈسپلنری پینل میں ٹریبیونل کے سربراہ کی اہلیت کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جسٹس (ر) اصغر حیدر پی سی بی کے سابق لیگل ایڈوائزر رہے ہیں اور کیس کا ایک فریق پی سی بی ہے جس کے ساتھ وہ منسلک رہ چکے ہیں، اس لیے انہیں ٹریبیونل کا حصہ نہیں ہونا چاہیے۔ درخواست پر دو مرتبہ سماعت ہوئی، ایک میں خالد لطیف حاضر نہیں ہوئے جب کہ گزشتہ روز وہ وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے تھے اور اپنا مؤقف پیش کیا تھا جس کے بعد پینل نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
Load Next Story