پی ایس ایل چھٹی فرنچائز کی نیلامی کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے وقت مجھے نظر اندازکیا گیا، درخواست گزار کا مؤقف
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کے خلاف درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ایف اے ڈبلیو کمپنی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پی ایس ایل کی ٹیم کی نیلامی کے وقت انہیں نظر اندازکیا گیا اور پی سی بی کی جانب سے بیرون ملک کی کمپنی کو ٹیم کو بیچ دیا گیا۔ لہذا عدالت پی ایس ایل کی نیلامی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ سے نیلامی کروانے کا حکم جاری کرے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں ؛پی ایس ایل تھری کیلیے چھٹی فرنچائز ملتان ہو گی
دوران سماعت پی سی بی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی طرف سے جو کاغذات جمع کروائے گئے تھے وہ نا مکمل تھے جب کہ پی سی بی ایک خود مختار ادارہ ہے جس نے نیلامی کی رقم زیادہ ادا کی اسے ٹیم دے دی گئی۔